لله*وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زمینداروں کے حوالے سے بہترین پالیسی قابل تحسین اور قابل ستائش ہیں، غزالہ گولہ

۱زمینداروں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے سے اسکے ثمرات عام عوام تک پہنچیں گے، ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی

جمعرات 16 مئی 2024 18:05

۸کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) ڈپٹی اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی محترمہ غزالہ گولہ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زمینداروں کے حوالے سے بہترین پالیسی قابل تحسین اور قابل ستائش ہیں۔ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بہترین انداز میں زمینداروں کے لئے وفاق سے بات کر کے ایک بہترین مثال قائم کی .وزیر اعلی نے پیغام دیا کہ وہ اپنے عوام کیلئے کسی بھی حد تک لڑ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی اسپیکر نے مزید کہا کہ زمینداروں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے سے اسکے ثمرات عام عوام تک پہنچیں گے۔ ڈپٹی اسپیکر نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان کی موجودہ پالیسیوں نے عوام کے دل جیت لئے۔ سات روز سے پرامن احتجاج پر بیٹھے زمینداروں کیلئے وزیر اعلی نے جس بہترین انداز میں جدوجہد کی اس سے بلوچستان کے شہریوں کو پیغام ملا کہ حکومت بلوچستان اپنے شہریوں کیلئے بہترین منصوبہ بندی کر کے انھیں اچھی سہولیات مہیا کرے گی۔ ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ زمینداروں نے بھی پرامن احتجاج کر کے اچھی مثال قائم کی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں