سینیٹر روبینہ خا لد سے حیات خان اچکزئی اور صوبائی کونسل کے رکن ندیم احمد خان کی ملاقات

جمعرات 16 مئی 2024 20:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) پی پی پی کی مرکزی رہنما و چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد سے بدھ کوپاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر حیات خان اچکزئی اور صوبائی کونسل کے رکن ندیم احمد خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پی پی پی بلوچستان کے رہنماؤں نے سینیٹر روبینہ خالد کو چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں بلوچستان کی مستحق خواتین کی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شمولیت اور بینفشریز کو درپیش مسائل پر بھی تفصیلی بات چیت کی۔ پی پی پی بلوچستان کے رہنماؤں نے چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالدکو دورہ بلوچستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے یقی دہانی کرائی کہ وہ بطور چیئرپرسن اپناپہلادورہ بلوچستان کا کریں گی۔ پی پی پی بلوچستان کے رہنماؤں نے بینظیر انکم سپورٹ کے زریعے بلوچستان کے غریب خواتین کی مسائل کرنے اور بلوچستان کے دورے کی یقین دہانی کرانے پر چیئرپرسن بی آئی ایس پی کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں