ڈپٹی کمشنرصحبت پور کا التوا کا شکار ڈسٹرکٹ کمپلیکس کا معائنہ، منصوبے کی جلد تکمیل کی ہدایت

جمعرات 16 مئی 2024 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین نے التوا کا شکار ڈسٹرکٹ کمپلیکس کا معائنہ کیا اور منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ ایکسین بلڈنگ نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2022 ء میں اس میگا پراجیکٹ کا کام تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ٹھیکیدار نے روک دیا تھا اب دوبارہ پی سی ون میں ریٹس بڑھا کر منظوری کے لئے بھیج دیا ہے امید ہے کہ بہت جلد اس کی منظوری مل جائے گی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صحبت پر فریدہ ترین نے کہا کہ یہ ایک اہم کمپلیکس ہے ، اس کی تعمیر سے تمام ضلعی افسران کا آفس کا مسئلہ حل ہو جائے گا اور وہ بخوبی اپنے فرائض سر انجام دیں گے ان کی تعمیر کچھ مسائل و سیلاب کی وجہ سے بھی متاثر ضرور ہوئی مگر بروقت تکمیل نہ ہونے سے نہ صرف افسران مشکلات کا شکار ہیں بلکہ علاقے کے لوگ بھی متاثر ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد اس مسئلے کو حل کریں اور ضلعی انتظامیہ بھی ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں