وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر شہر بھر میں صفائی مہم تیزی سے جاری ہے،کمشنرکوئٹہ

اتوار 19 مئی 2024 00:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) کمشنر کوئٹہ ڈویژن/ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ محمد حمزہ شفقات نے کہا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر شہر بھر میں صفائی مہم تیزی سے جاری ہے، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروکار لائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں جاری صفائی مہم کے تحت اب تک شہر سے 150000 ٹن کچرہ صاف کر دیا گیا ہے جبکہ صفائی کے عمل کو مزید بہتر کرنے کیلئے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی ہیوی مشینری اور عملہ رات کے اوقات میں بھی شہر بھر میں جاری صفائی کا عمل جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے فلاح وبہبود کیلئے عملی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،شہر میں سالڈ ویسٹ اور مرکزی نالوں کی صفائی کیساتھ ساتھ شہر بھر میں نالوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات کیخلاف میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کوئٹہ اپنی مشترکہ کارروائیاں جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں