ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد کے زیر صدارت پولیو کیمپین کے حوالے سے ڈی پیک اجلاس

پیر 20 مئی 2024 23:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد کے زیر صدارت پولیو کیمپین کے حوالے ڈی پیک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ایچ او کوئٹہ اور پولیو کے تمام یونین کونسل سے منسلک افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں گزشتہ کیمپین کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ ڈسٹرکٹ کوئٹہ کوارڈینیٹر ڈاکٹر صفدر زرکون نے رپورٹ پیش کی۔

اجلاس میں پوسٹ کیمپین فنگر مارکنگ رفیوزل بچوں کے بارے رپورٹ پیش کی اسکے ساتھ ضلعی کوئٹہ کے حساس علاقوں کے بھی رپورٹ پیش کی جس میں پولیو کیمپین کے دوران گمبھیر مسائل سامنے آئے جس کے بنا پر متعلقہ علاقے کے تمام ٹیم کو شفل کردیا تھا۔ اجلاس میں مارکیٹ کیمپین اور ہسپتالوں کے اندر جاری کیمپین کے بارے تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ کیمپین کے دوران 445000 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گیے جوکہ گزشتہ کیمپین کی فرسنٹیج 80 فیصد رہی جوکہ بہت خوش آئند ہے۔

اجلاس کو مختلف علاقوں میں درپیش مسائل کے بارے آگاہ کیا گیا جس میں خصوصی سکیورٹی مسائل شامل تھے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے اجلاس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کیمپین کے دوران تمام مسائل کی چھان بین کرکے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ پولیو کے تمام یونین کونسل میں جاری کیمپین کے دوران اچھی کارکردگی والے ٹیموں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں