کرغستان سے بلوچستان کے طالب علموں نے ویڈیو پیغام کے ذریعے وزیر اعلٰی سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کیا#

منگل 21 مئی 2024 20:05

w کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2024ء) کرغستان سے بلوچستان کے طالب علموں نے ویڈیو پیغام کے ذریعے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ واپسی کے انتظامات پر وزیراعلٰی بلوچستان کے مشکور ہیں طلبہ نے بتایا کہ وزیر اعلٰی سیکرٹریٹ بلوچستان سے حکام ہم سے مسلسل رابطے میں ہیں جبکہ کوئٹہ میں ہمارے والدین کی بھی رہنمائی کی جاررہی ہے جس پر ہم میر سرفراز بگٹی کے مشکور ہیں جنہوں نے ہماری داد رسی کے احکامات جاری کئے طلبہ نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے حوصلہ افزا اقدامات کے نتیجے میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے تمام طالب علم یکجا ہوکر واپسی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں