ڈپٹی کمشنر فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ بلال شبیر کی زیر صدارت چینی ڈیلران کے اجلاس کا انعقاد

بدھ 22 مئی 2024 17:07

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنرقلات فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ بلال شبیر کی زیر صدارت چینی ڈیلران کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سراج بلوچ سپرنٹنڈنٹ جنرل حاجی ابراہیم بنگلزئی سپرٹنڈنٹ ریونیو ملک حبیب محمدشہی سینئر کلرک بابو سلام مینگل سمیت قلات اور منگچر کے چینی ڈیلران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چینی ڈیلران سے تعارف ،ڈیلران کے مسائل ،نئے لائسنس کے اجراء، چینی کے سمگلنگ کی روک تھام ، ضلع میں چینی کوٹہ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ چینی ڈیلران آپس میں میٹنگ کرکے اپنی ایک ایسوسی ایشن تشکیل دیں تاکہ انکے آپس کے مسائل وہیں حل ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ قلات اور منگچر کیلئے مردم شماری کی رپورٹ کے مطابق چینی کوٹہ مختص کیا جائیگا، چینی کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ چینی ڈیلران کی نگرانی کریگی ، چینی کی فراہمی کو برقراررکھنے کیلئے جس چینی ڈیلر کی گاڑیاں وقت پر نہ پہنچی اس ڈیلر پر پابندی لگادی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں