ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لئے مئوثراقدامات کی ضرورت ہے، صوبائی مشیر ماحولیات

بدھ 22 مئی 2024 23:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے کہا ہے کہ ہمیں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لئے مئوثراقدامات کی ضرورت ہے، بڑھتی ہوئی آبادی اور ایندھن کے بے دریغ استعمال سے ہمارا ماحول آلودہ ہو رہا ہے ، فیکٹری مالکان کو اس بات کا پابند بنایاجائے کہ وہ ماحولیاتی ا ٓلودگی کا موجب بننے والے عوامل کا خاتمہ کریں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جعفر آباد میں ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اظہر شہزاد اور دیگر آفیسرزسے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی ا ٓلودگی کی وجہ سے ہمیں کئی مشکلات کا سامنا ہے ،بے وقت کی بارشیں اور موسمی درجہ حرارت میں کمی بیشی کی وجہ سےہماری فصلات کو نقصان ہورہا ہے ،صوبائی مشیرنے کہاکہ جو عناصر ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن رہے ہیں ان کے خلاف فی الفور کارروائی عمل میں لائی جائے،بعد ازاں صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نے ضلع نصیر آباد کا دورہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں