ڑ*کوئٹہ پریس کلب کو تالہ لگانے کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان یوتھ پیس موومنٹ

بدھ 22 مئی 2024 20:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) پاکستان یوتھ پیس موومنٹ کے مرکزی چیئرمین ارباب ناصر حیدر کاسی نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پریس کلب کو تالہ لگانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی معاشرے کی آنکھ کی حیثیت رکھتے ہیں انکی زبان بندی کی کسی بھی صورت اجازت نہیںدیں گے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ارباب ناصر حیدر کاسی نے کہاکہ کوئٹہ پریس کلب کو تالہ لگانے کے واقعہ کی فوری طور پر تحقیقات کرکے اسکے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے مین لایاجائے آخر وہ کونسی وجوہات تھیں جس کی وجہ سے اظہار رائے پر قدغن لگائی گئی۔

انہوں نے کہاکہ صحافی حضرات اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر مظلوم طبقے کی آوازحکمرانوں اور ارباب اختیار تک پہنچاتے ہیں اور آئین پاکستان نے اظہاررائے کا حق ہرشہری کودیا ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے صحافیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پاکستان یوتھ پیس موومنٹ کی جانب سے انہیں ہرممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ ہم آزادی صحافت کے لئے صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں