پریس کلب کوئٹہ کی تالا بندی کا مقصد بنیادی انسانی حقوق، اظہار رائے پر پابندی لگانا ہے، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی

بدھ 22 مئی 2024 22:00

Iکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے پریس کلب کوئٹہ کی تالا بندی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ناروا عمل کا مقصد بنیادی انسانی حقوق، اظہار رائے پر پابندی لگانا اور پریس کلب سمیت صحافیوں اور عوام کیلئے برحق آواز اٹھانے والے سیاسی جمہوری قوتوں کے خلاف امرانہ روش اور عوام دشمن اقدامات کیلئے راہ ہموار کرنے کی ناکام کوشش سے تعبیر کیا ہے جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔

(جاری ہے)

بیان میں پریس کلب کوئٹہ کے عہدیداروں اور صحافیوں کی طرف سے جاری احتجاج کی پرزور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت صحافیوں کے مطالبات فوری طور پر تسلیم کریں اور آئندہ کیلئے ایسے امرانہ اقدامات نہ ہونے کی عملی یقینی دہانی کرائیں ورنہ سیاسی جمہوری قوتیں صحافیوں کے ساتھ ملکر تحریر وتقریر اور اظہار رائے کی آزادی کیلئے ان کے احتجاج میں بھرپور حصہ لے گی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں