ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کی زیر صدارت انسداد پولیومہم کے حوالے سے اجلاس

بدھ 22 مئی 2024 22:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کی زیر صدارت انسداد پولیومہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سبی جاراللہ خان، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر قادر ہارون،ایریا کوآرڈینیٹرڈبلیو ایچ او ڈاکٹر احسان اللہ، ڈاکٹر رفیق، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ڈاکٹر بابر شاہد این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر شہزاد سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

اس موقع پر این ا سٹاف آفیسر نے اجلاس کو 3 جون سے شروع ہونے والی 5 روزہ انسداد پولیومہم کے متعلق اور گزشتہ مہم کے اعداد و شمار کے بارے میں تفصیل سے آگاہی فراہم کی 44089 پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے 25 یونیں کونسل میں 219 موبائل ٹیم، ٹرانزٹ پوائنٹ 22، فکس سائٹس 48 ہوں گی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے کہاکہ ضلع بھر میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کےلئے محکمہ صحت کی ٹیمیں کڑی محنت سے کام کریں پولیو مہم کے دوران ضلعی آفیسران دلجوئی کے ساتھ مانیٹرنگ کریں نہ صرف یہی بلکہ مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی ہرگز نہیں ھونی چاہیے اس سلسلے میں مائیکرو پلان اور روٹ میپ کے تحت کام کیا جائے جس کا فائدہ یہ ہوگا کہ ٹیمیں تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں کامیاب رہیں گی والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے آنے والی ٹیموں کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کریں گے صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے صحت مند بچے ہی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں