گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کوئٹہ میں " ریسرچ کی اہمیت " کے حوالے سے سیشن کا انعقاد

جمعرات 23 مئی 2024 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) جنرل محمد موسیٰ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کوئٹہ میں سٹوڈنٹس اکیڈمک سپورٹ یونٹ کے زیر اہتمام " ریسرچ کی اہمیت " کے حوالے سے سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کے استاد ڈاکٹر اورنگ زیب نے بی ایس کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے طلباءکو تحقیق کی اہمیت اور دنیا بھر میں اس حوالے سے اساتذہ اور طالب علموں کے لیے سنہری مواقعوں پر تفصیلی لیکچر دیا۔

انہوں نے کہا کہ محنت اور توجہ سے اس شعبہ میں بہت زیادہ سکوپ ہے اور کوئی بھی ریسرچر لوکل سے انٹرنیشنل سطح کا مقام و مرتبہ حاصل کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اردگرد بے شمار موضوعات ہیں جو تحقیق طلب ہیں ، اس اہم آگاہی لیکچر کے بعد طلباءکے ساتھ سوال و جواب کا سیشن بھی رہا جس میں طلباءنے اپنی دلچسپی ظاہر کی۔ جنرل محمد موسیٰ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کوئٹہ کے پرنسپل پروفیسر حفیظ الرحمن نے ڈاکٹر اورنگ زیب کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں