صوبے کے زمینداروں اور کسانوں کی فلاح و بہبود و ترقی کے لیے انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں،صوبائی وزیر زراعت

جمعرات 23 مئی 2024 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) صوبائی وزیر زراعت حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ صوبے کے زمینداروں اور کسانوں کی فلاح و بہبود و ترقی کے لیے انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں کسان خوشحال ہوگا تو صوبہ و ملک خوشحال ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اج یہاں اپنی رہائش گاہ پر ائے ہوئے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری 70 فیصد آبادی کا ذریعہ معاش براہ راست زراعت سے وابستہ ہے ملکی معیشت میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمینداروں کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ بجلی کی فراہمی کا تھا اور یہ مسئلہ کافی عرصہ سے جلا ا رہا تھا جس کے حل کے لیے اس سے قبل سنجیدگی سے کوششیں نہیں کی گئیں ہماری حکومت کے لیے یہ بات باعث فخر ہے کہ اس اہم مسئلے کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہوئے دن رات ایک کر کے وفاقی حکومت سے 54 ارب روپے منظور کرانے میں کامیاب ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جلد ہی صوبے کے تمام رجسٹرڈ ٹیوب ویلوں کو اس منصوبے کے تحت سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا جس سے ان کا ایک دیرینہ مسئلہ بھی حل ہوگا اور وہ لگن سے زمینداری کو فروغ دے کر صوبے اور ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کے سینیئر افسران صوبے کے تمام اضلاع میں زمینداروں کی معاونت اور مدد کے لیے موجود ہیں کہیں بھی زمینداروں کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو محکمہ زراعت کے افسران ان کی معاونت اور فلاح ببود کے لیے پیش پیش رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں