کیسکو کا ضروری مرمتی کاموں کے سلسلے میں بجلی بندش کا اعلامیہ جاری

جمعہ 24 مئی 2024 17:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے برقی تنصیبات اور لائنوں پر ضروری مرمتی کاموں کے سلسلے میں بجلی بندش کا اعلامیہ جاری کردیا۔اس سلسلے میں 26مئی (بروزاتوار) شیخ ماندہ گرڈسٹیشن کے ائیرپورٹ روڈ، ایف سی، کڈنی سنٹر، دوستین، واسا، داریم، بیوٹمز، چشمہ، نوحصار اور ویسٹرن بائی پاس فیڈروں سے صبح10بجے سے شام 4بجے تک بجلی بندرہے گی۔

(جاری ہے)

علا وہ ازیں 27مئی (بروزپیر) کو 132کے وی ٹرانسمیشن لائن پر کام کے سلسلے میں ہوشاب اور پنجگور گرڈسٹیشنوں سے صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک نیز اُسی روز 132 کے وی اسپلنجی گرڈسٹیشن سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔ اس کے علاوہ خانوزئی گرڈسٹیشن سے نئے فیڈرکی تعمیر کے سلسلے میں 27مئی کو صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک خانوزئی گرڈکے بلوزئی،کچھ،خانوزئی اورسیرابازئی فیڈروں سے بجلی بندرہے گی۔ دریں اثناء 132 کے وی ژوب ٹرانسمیشن لائن پر کنڈکٹر بچھانے اور تعمیراتی کام کے سلسلے میں 132کے وی ژوب گرڈاسٹیشن سے27مئی کے روز صبح 7بجے سے شام 7بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کےلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اورتعاون کی اپیل کی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں