اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی کی سربراہی میں غیر قانونی واٹر کورسز اور پائپ لائنوں کے خلاف کارروائی، متعدد واٹر کورسز مسمار

جمعہ 24 مئی 2024 22:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی اجمل خان مندوخیل کی سربراہی میں متعلقہ محکموں کی ٹیموں پر نے بھاری مشینری کے ذریعے پٹ فیڈر کینال اور اس کی ذیلی شاخوں میں لگے غیر قانونی واٹر کورسز اور پائپ لائنوں کے خلاف کارروائی کی ، غیر قانونی واٹر کورسز کو بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کر دیا گیا ، میر حسن پل سے لے کر بیدار پل تک 25 سے زائد غیر قانونی واٹر کورسز کے خلاف ایکشن لیا گیا ، 11 ہزار کے وی ہائی ٹرانسمیشن بجلی کی لائنوں کی سپلائی کو منقطع کر کے میٹریل بھی سرکار نے ضبط کرلیا ۔

کارروائی کے دوران ایگزیکٹو انجینئر پٹ فیڈر کینال ظفر علی سہیل احمد کھوسہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ڈیرا مرا جمالی اجمل خان مندوخیل نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نصیر آباد بتول اسدی کے احکامات کی روشنی میں غیر قانون واٹر کورسز کے خلاف آپریشن جاری ہے ، ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ ٹیل تک غیر کمانڈ ایریا میں آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے تاکہ تمام حقدار زمینداروں کو ان کے جائز حصے کا پانی وقت پر فراہم کیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کاشتکاروں کے جائز مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن وسائل برو کار لا رہی ہے تاکہ کسی بھی کاشتکار کے ساتھ زیادتی نہ ہو اور اسے اپنے حصے کا پانی مہیا کیا جا سکے خریف کے سیزن میں عمومآ پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ محکمہ ایریگیشن کے انجینئرز کے ساتھ مل کر زمینداروں کے مسائل حل کیے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں