ڈپٹی کمشنر جعفرآباد کی زیرصدارت ضلع میں کام کرنے والی مختلف این جی اوز کا تمام ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹرز کے ساتھ اجلاس کا انعقاد

جمعہ 24 مئی 2024 22:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اظہر شہزاد کی زیر صدارت ضلع جعفرآباد میں کام کرنے والی مختلف این جی اوز کے تمام ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹرز کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں این جی اوز کے سربراہان سول سوسائٹی کے نمائندوں کے علاوہ ضلعی سربراہان نے شرکت کی۔ این جی اوز کے نمائندگان نے اپنے جاری منصوبوں کے متعلق تفصیل سے آگاہی فراہم کی اور ضلع جعفرآباد کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ دیگر کئی تجاویز بھی دی گئیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اظہر شہزاد نے کہا کہ تمام این جی اوز اپنی کارگردگی کو تسلی بخش بنانے کے لیے محنت سے کام کریں ، عوام کی جانب سے پائی جانے والی مایوسی کو دور کرنے اور ڈونرز کی جانب سے دی جانے والی امداد متاثرین تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن وسائل بروکار لائیں ۔

(جاری ہے)

این جی اوز کے نمائندگان پر لازم ہے کہ وہ اپنے کام کے متعلق ضلعی انتظامیہ کو ہر صورت آگاہی فراہم کریں ۔

تمام این جی اوز اپنا ڈیٹا مقررہ پروفارمے پر جمع کرائیں گی جو کہ تمام این جی اوز کے سربراہوں کو پہنچا دیا جائے گا۔مون سون میٹنگ سے غیر حاضر رہنے والی این جی اوز کے سربراہوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی کیونکہ اجلاس میں مون سون سے متعلق پیشگی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا مگر این جی اوز کے نمائندگان کی جانب سے اجلاس میں عدم شرکت غیر تسلی بخش عمل ہے جس کے متعلق این جی اوز کے ڈونرز کو آگاہی فراہم کی جائے گی ،ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہوگی کہ آئندہ پندرہ روزہ اجلاس مستقل بنیادوں پر بلائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں