ھ*بلوچستان میں گندم کی خریداری کا عمل تاخیر کا شکار ‘آج سے باردانے کی تقسیم کا اعلان

اتوار 26 مئی 2024 18:45

&کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2024ء) بلوچستان میں گندم کی خریداری کا عمل تاخیر کا شکار ہے آج سے گندم خریداری کے لئے زمینداروں میں باردانے کی تقسیم شروع ہوجائے گی حکومت نے رواں سال بلوچستان میں 5 لاکھ بوریاں گندم خریدنے کا ہدف مقرر کیا ہے اور جون کے مہینے میں گندم خریدنے کا ہدف مکمل کرلیا جائے گا محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق بلوچستان میں گندم کی خریداری کا عمل مسلسل تاخیرکاشکار ہونے کی وجہ سے گندم کی خریداری کاعمل شروع نہ ہوسکا جس کی بڑی وجہ زمینداروں میں باردانے کی تقسیم کے باعث تاخیرکاشکارہوا بلوچستان میں گندم خریداری کیلئے آج سے باردانے کی تقسیم کاعمل شروع ہوجائیگا باردانے کی تقسیم کے ساتھ ہی زمینداروں سے گندم کی خریداری کاعمل بھی آج سے شروع ہوگابلوچستان اضلاع جعفر آباد اور نصیر آباد میں گندم کی خریداری کیلئے ٹیمیں موجودہیں رواں سال بلوچستان میں 5لاکھ بوریاں گندم خریدنے کاحکومت نے ہدف مقررکیاہے اور جون کے مہینے میں گندم کی خریداری کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں