صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موٹر سائیکل چوری چھیننے اور راہزنی سمیت ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا

اتوار 26 مئی 2024 19:10

ض کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2024ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موٹر سائیکل چوری چھیننے اور راہزنی سمیت ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو میں مساجد اور دیگر مقامات سے نامعلوم چور موٹر سائیکل اور دیگر سامان چوری کرکے لے جاتے ہوئے نظر آرہے ہیں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پولیس عام شہریوں کو تنگ کرنے کی بجائے جرائم پیشہ عناصر چوری ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث عناصر کی بیخ کنی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے شہر میں پولیس کا گشت شروع کریں اور ایسے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لاکر کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ شہر کے امن کو بحال کیا جاسکے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں