ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے زیر صدارت پولیو مہم کے پہلے روز کا جائزہ اجلاس،مہم کے دوران درپیش مسائل پر بات چیت

منگل 14 جولائی 2026 16:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2026ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت منگل کے روز انسدادِ پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران، محکمہ صحت، ای پی آئی، عالمی ادار صحت ،یونیسیف اور دیگر شراکت دار اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران پولیو مہم کی پہلے روز کی پیش رفت، ٹیموں کی کارکردگی، کوریج، درپیش مسائل اور ان کے فوری حل پر تفصیلی غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے ہدایت کی کہ کوئی بھی بچہ پولیو سے بچا کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں ٹیموں کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنایا جائے، غیر حاضر بچوں تک دوبارہ رسائی حاصل کی جائے اور مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچا وکے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں