رحیم یار خان،دوشریف مجرمان کی احاطہ کچہری میں ہاتھوں میں ہتھ کڑیاں پہن کر چہل قدمی

بدھ 7 مارچ 2018 15:30

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2018ء) کون کہتا ہے مجرم بھاگ جائیگا دوشریف مجرمان احاطہ کچہری میں ہاتھوں میں ہتھ کڑیاں پہن کر چہل قدمی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ رکن پور رحیم یار خان کے پولیس ملازمین عدالت سے جسمانی ریمانڈ لینے کے لئے ملزموں کو ہتھ کڑی لگا کرلائے اور خود احاطہ عدالت میں انھیں کھلا چھوڑ کر مقامی کنٹین پر چائے پی کر خوش گپیاں لگانے میں مصروف رہے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں