90 فیصد ایکسیڈنٹ موٹر موٹر سائیکل کی وجہ سے ہوتا ہے، سیکرٹری آر ٹی اے

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:37

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر/چیئرمین ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی خرم پرویز کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں شاہرات پر رونما ہونے والے حادثات کی وجوہات اور ان کی روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی، ریسکیو1122، ٹریفک پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس، ایکسائز، محکمہ ہائی ویز سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع میں گذشتہ ماہ روڈ ایکسیڈینٹ کے925کیس رپورٹ ہوئے جس میں سے 90فیصد حادثات موٹر بائیکس کے باعث رونما ہوئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) شاہد ملک نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کی ہدایت پر ضلع میں حادثات کی روک تھام کے لئے ماہرین پر مشتمل کمیٹی کی سفارشات پر متعدد حفاظتی اقدامات کئے گئے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں تاہم حادثات کی بڑی وجہ کم عمر کی ڈرائیونگ، موٹر سائیکل اور دوران ڈرائیونگ موبائل فونز یا ہینڈ فری کا استعمال ہے جس کی روک تھام کے لئے محکموں کے علاوہ والدین کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ٹریفک پولیس ضلع کے تعلیمی اداروں کے سربراہان کو بھی اس کمیٹی میں شامل کریں، سی ای او ایجوکیشن، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور یونیورسٹیز کے ذمہ داران روزانہ کی بنیاد پر اپنے تعلیمی اداروں میں روڈ سیفٹی پر بچوں کو آگہی فراہم کریں۔\378

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں