ایم ایس شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال کاپی پی بلاک میں آئیسولیشن وارڈکادورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

ہفتہ 11 جولائی 2020 22:20

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2020ء) ایم ایس شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال ڈاکٹرآغاتوحیداحمدکاپی پی بلاک میں آئیسولیشن وارڈکاتفصیلی دورہ، مریضوں سے ملاقات، علاج معالجے بارے معلومات حاصل کیں، صفائی ستھرائی کوچیک کیااورمزیدبہتری لانے کی ضرورت پرزوردیا، کروناکے مریضوں کاعلاج کرنے والے ڈاکٹرزسے ملاقات کی اورمریضوں کے علاج معالجے اوربہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔

انہوں نے کہاکہ کروناکے مریضوں کافرنٹ لائنوں پرعلاج کرنے والے ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف ہمارے قومی ہیروہیں جواپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیردوسروں کی زندگیاں بچانے کے لیے مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کروناکے مریضوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اگرلوگ احتیاطی تدابیراورگورنمنٹ کے ایس اوپیزپرعمل درآمدکرکے اپنی اوردوسروں کی زندگیاں بچاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شیخ زیدہسپتال میں کروناکے مریضوں کی ایک بڑی تعدادصحت یاب ہوکراپنے گھروں کوچلی گئی ہے، اس وائرس سے بچاؤکے لیے سماجی فاصلے قائم رکھناہوں گے، ہاتھوں کوباربارصابن سے دھوناچاہیے، سینی ٹائزراورگلوزکااستعمال کیاجائے۔ انہوں نے ڈاکٹرز، نرسزاورپیرامیڈیکل سٹاف کوشاباش دی اورمزیدبہتری لانے کی ضرورت پرزوردیا۔ اس موقع پرڈی ایم ایس جنرل ڈاکٹررانا الیاس احمدبھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں