رحیم یار خان میں 9 افراد کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

بدھ 13 اکتوبر 2021 14:30

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2021ء) رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد کے علاقے ماہی چوک میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے جاں بحق 9 افراد کی ہلاکت کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 3 ڈاکو پیٹرول پمپ پر آئے اور ان کی پمپ مالک اور اس کے ساتھیوں سیتلخ کلامی ہوئی ، تکرار کے بعد ڈاکوئوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔واضح رہے کہ واقعہ 2 روز قبل کا ہے اور اس کا مقدمہ اندھڑ گینگ کے سرغنہ سمیت 15 ملزمان کے خلاف درج ہے،تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں