رحیم یارخان، ٹریفک کے مختلف حادثات میں شدید زخمی ہونے والی6کمسن بچوں سمیت 40 افراد ہسپتال منتقل

پیر 22 اپریل 2019 23:43

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) ٹریفک کے مختلف حادثات میں شدید زخمی ہونے والی6کمسن بچوں سمیت40افراد ہسپتال منتقل۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق صادق آباد کارہائشی8ماہ کاکمسن ایان علی، اقبال آباد کی9سالہ کنزا بی بی، گلشن عثمان کا5سالہ محمد ذوہیب، خانپور کا 12 سالہ محمد افضل، چک118 پی کا12سالہ علی حسین، ماہی چوک کا10سالہ محمد عثمان، صادق آباد کا20 سالہ محمدریاض، گڑھی اختیارخان کا35سالہ رسول بخش، شاہ نواز کالونی کا 24سالہ احمد نواز، خانپورکا22سالہ اشفاق احمد، دستگیرکالونی کا30سالہ محمد شاہد، خانپور کا 20 سالہ محمد سرفراز، 40سالہ آصف محمود، 55سالہ عبدالغفار،اوباڑو کا35سالہ شبیراحمداور تھلی چوک کی رہائشی35سالہ رضیہ بی بی وغیرہ کو ٹریفک کے مختلف حادثات میں شدید زخمی ہونے پر شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں