بریسٹ کینسرسے آگاہی کے حوالے سے سیمینارکاانعقاد

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:03

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کے آڈیٹوریم میں ہائی کیوفارمااورشعبہ گائنی کے اشتراک سے بریسٹ کینسرسے آگاہی کے لیے ایک سیمینارکاانعقادہوا، جس میں لیڈی ڈاکٹرز، نرسزکی ایک کثیرتعدادنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے انچارج گائنی یونٹ پروفیسرڈاکٹرشازیہ ماجدخان نے کہا کہ خواتین میں آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے بریسٹ کینسرعام ہورہاہے، بریسٹ کینسرکی پہلی علامت چھاتی میں گلٹی کی صورت میں ظاہرہوتی ہے، بریسٹ(چھاتی) کاکینسرایک ایسی رسولی ہے جوکہ چھاتی کے خلیات میں غیرضروری ٹشوزکے گچھے کی شکل میں جمع ہونے سے بنتی ہے، اس کے علاوہ بعض خواتین لوبولرکینسرکابھی شکارہوسکتی ہیں جودودھ کی تھیلیوں میں پیداہوتاہے، اسسٹنٹ پروفیسرجنرل وبریسٹ سرجن ڈاکٹرنورین کوثرنے کہاکہ تمام خواتین میں بریسٹ کینسرپیداہونے کے امکانات موجودہوتے ہیں، ایسی خواتین جن کی والدہ،نانی، دادی، بہن یاخالہ میں سے کوئی بریسٹ کینسرکاشکاررہ چکی ہوان میں بریسٹ کینسرکاپیداہونے کاخطرہ زیادہ ہوتاہے، خواتین کی عمربڑھنے کے ساتھ ساتھ بریسٹ کینسرلاحق ہونے کے امکانات بھی بڑھتے جاتے ہیں، ایسی خواتین جن کی ایک چھاتی کینسرکاشکارہوچکی ہے ان کی دوسری چھاتی میں کینسرکاامکان بڑھ جاتاہے، انہوں نے کہاکہ بریسٹ کینسرکی جب علامات ظاہرہوں جن میں چھاتی کے سائزیاشکل میں تبدیلی، چھاتی کے کسی مخصوص حصے میں جلدکی ظاہری حالت میں تبدیلی، چھاتی کی جلدپرگڑھوں یاجھریوں کانمودارہونا، چھاتی کے اندرگلٹی یاسختی کااحساس، بازوکے بالائی حصے پرسوجن ہونا، بغل میں گلٹی یاسوزش پیداہونااس کی خاص علامات ہیں، پروفیسرڈاکٹرشازیہ ماجدخان اوراسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹرنورین کوثرنے ہائی کیوفارماکی میڈیکل انفارمیشن آفیسروسپیشل فارگائنی فی میل میڈم فرح سلیم کوسیمینارکے بہترین انتظامات کرنے پرزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیااوران کی جانب سے کئے گئے اعلیٰ انتظامات کوسراہا۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں