خواجہ فرید یونیورسٹی میں منعقدہ آل ڈسٹرکٹ اوپن کبڈی ٹورنامنٹ رحیم یارخان نے ڈسٹرکٹ نے جیت لیا

پیر 23 جنوری 2023 17:34

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2023ء) خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں منعقدہ آل ڈسٹرکٹ اوپن کبڈی میلہ اختتام پذیر ہوگیا۔ آخری روز خانپوراور رحیم یارخان کبڈی کلب کےمابین کانٹے دار فائنل ہوا جس میں پہلوانوں کے داؤپیچ نے شرکا کے دل موہ لیئے۔ شاندار مقابلے کے دوران رحیم یارخان کبڈی کلب نے 33 پوائنٹس حاصل کئے اور صرف ایک پوائنٹ کی برتری سے خان پور کبڈی کلب کوشکست دی۔

ضلع کی چاروں تحصیلوں کی ٹیمیں میدان اتریں تواکھاڑےمیں ہرطرف کبڈی کبڈی کی آوازیں بلند ہوتی رہیں۔ پہلوانوں کےداوپیچ پر شرکا نےدل کھول کر داد دی۔ پہلامقابلہ خان پور کبڈی کلب نے 2پوائنٹس کی برتری سےصادق آبادسےجیتا۔دوسرا مقابلہ رحیم یارخان کبڈی کلب نے2پوائنٹس کی برتری سےخواجہ فریدکبڈی کلب سےجیت لیا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر نے کہا کہ کھیلوں سےطلباوطالبات کی نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی نشوونمابھی ہوتی ہے۔

خواجہ فرید یونیورسٹی اس ضمن میں اپنی خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ایگزیکٹوممبرچیمبرآف کامرس عاطف غفار نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنےچاہیں اس موقع پر ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد مرتضیٰ، رجسٹرار ڈاکٹر محمد صغیر، ڈائریکٹر سپورٹس عدنان باجوہ، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس یاسر علی، سماجی رہنمامیاں ساجد منظور، صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب عاصم صدیق، بزنس مین چوہدری عاطف بشیر،جنرل سیکرٹری کبڈی ایسوسی ایشن حاجی محمد حنیف،پروفیسرز اور طلباوطالبات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔شرکا نے پہلوانوں کےدلچسپ مقابلوں کوخوب انجوائےکیا، پہلوان کہتےہیں کہ اکھاڑنےمیں اترنےسےقبل خوب محنت کی تھی۔\378

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں