رستم رحیم یارخان کے ٹائٹل کے لیے مقابلے 22 تا 23 ستمبر کو 14 پہلوانوں کے درمیان خواجہ فرید گورنمنٹ کالج میں ہونگے،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر

جمعرات 21 ستمبر 2023 13:04

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2023ء) رستم رحیم یارخان کے ٹائٹل کے لیے مقابلے 22 تا 23 ستمبر کو 14 پہلوانوں کے درمیان خواجہ فرید گورنمنٹ کالج میں ہونگے۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا رستم رحیم یارخان کے چناو کے لئے کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور نے دلچسپی لی اور اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان شکیل احمد بھٹی کو خصوصی ہدایات جاری کیں جس پر انہوں نے ڈسٹرکٹ ریسلنگ ایسوسی ایشن و دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ کی۔

(جاری ہے)

رستم کے مقابلوں کا اعلان کیا گیا جس میں شرکت کے ضلع بھر سے 14 پہلوانوں اپنی رجسٹریشن کروائی۔اشفاق احمد نے مزید بتایا کہ 22 ستمبر کو پہلا راؤنڈ میں 7 مقابلے ہو نگے، جیتنے والے کے10000 اور ہارنے والوں کو 5 ہزار روپے ملے گے،23 ستمبر کو تیسری پوزیشن اور رستم کا فائنل کھلا جائے گا رستم کا ٹائٹل جیتنے والے کو ایک لاکھ روپے، چاندی کا تاج ودیگر تحائف اور رنر آپ کو 50 ہزار روپے انعامی رقم ملے گی۔ رستم رحیم یارخان کے مقابلوں کے لیے بھر پور تشہیر کی گئی ہے۔تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین گراونڈ میں آئیں۔انہوں مقابلوں کو سپروائزر کرنے کے لئے انٹرنیشنل سطح کے ریفری کو فیصل آباد اور مظفر گڑھ سے مدعو کیا گیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں