کلر سیداں اور شرقی یونین کونسلوں میں وبائی امراض پھوٹنے سے متعدد مویشی ہلاک

پیر 10 جون 2019 17:15

کلر سیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2019ء) کلر سیداں اور شرقی یونین کونسلوں میں وبائی امراض پھوٹنے سے غریب کسانوں کے متعدد مویشی ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کسانوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی برسوں سے محکمہ حیوانات کلر سیداں مویشیوں کو موسمی امراض سے بچانے کیلئے ویکسین نہیں کر رہا جس کی وجہ سے گزشتہ دو ہفتوں سے متعدد کسانوں کے جانور موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ حیوانات کلر سیداں کی توجہ اس جانب مبذول کروائی گئی مگر اس کے باوجود کسانوں کے قیمتی جانور عملہ کی مجرمانہ غفلت کی بھینٹ چڑھ گئے۔انہوں نے ضلعی محکمہ لائیو اسٹاک راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں