کہوٹہ،ارم ماڈل سکول اینڈ کالج میں سالانہ تقسیم انعامات کی پروقار تقریب
جمعہ 27 مارچ 2015 17:02
کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء)ارم ماڈل سکول اینڈ کالج کہوٹہ میں سالانہ تقسیم انعامات کی سادہ مگر پروقار تقریب ۔ نمائیاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ اور کمپیوٹرز کے ساتھ ساتھ ٹرافیاں اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔ مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کیپٹن(ر) بلال ہاشم، ڈویژنل فارسٹ آفیسر راولپنڈی افتخار الحسن فاروقی اور ایس ڈی ایف او کہوٹہ نے انعامات تقسیم کئے۔
مقررین کا ادارے کی سربراہ مسز ارم وسیم اور اساتذہ کو زبردست خراجِ تحسین۔ مسز ارم وسیم نے علاقہ میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے ارم سکول اینڈ کالج کہوٹہ میں ایک شاندار اور بہترین تعلیمی نظام قائم کیا۔ مسلسل محنت سے ہی کامیابی ملتی ہے۔ تعلیم کے بغیر معاشرتی ترقی ناممکن ہے۔(جاری ہے)
پرائیویٹ سیکٹر میں ارم سکول اینڈ کالج ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔
اور اسکا کوئی ثانی نہ ہے۔ تفصیل کے مطابق ارم ماڈل سیکنڈری سکول اینڈ کالج کہوٹہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر انتہائی مختصر اور سادہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ حکومتی پابندی کی وجہ سے والدین اور شہریوں کو تقریر میں مدعو نہ کیا گیا۔ تقریب میں مہمانِ خصوصی کے فرائض اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کیپٹن(ر) بلال ہاشم نے سرانجام دیئے جبکہ ڈویژنل فارسٹ آفیسر افتخار الحسن فاروقی اور ایس ڈی ایف او جنگلات کہوٹہ نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ادارے کے 16طلباء و طالبات ندا طارق، تسکین راشد، ماریہ زاہد، عائشہ امتیاز، زارلش عارف، نتاشہ ناہید، اقصیٰ آصف، میمونہ اشفاق، سنیلہ ، ثمن خالد، اسمیٰ مظہر، حمیرہ ظہیر، ذیشان مسعود، اویس احمد، محمد اویس اور حسنین ساجد کو بورڈ کے امتحانات میں نمائیاں پوزیشن حاصل کرنے پر ادارے کے پرنسپل مسز ارم وسیم کی جانب سے لیپ ٹاپ اور کمپیوٹرز بطور انعام دیئے گئے۔ جبکہ سکول میں مختلف کلاسز میں اول ، دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے تمام کلاسز کے طلبا و طالبات کو ٹرافیاں اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے گئے جبکہ سکول کی ایک طالبہ آئمہ مصطفی اور طالبعلم سبحان اظہر کو "فری ایجوکیشن سکالر شپ" کے تحت آئندہ دو سال کیلئے انکی فیس معاف کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کیپٹن(ر) بلال ہاشم نے کہا کہ تعلیم کے حصول کیلئے طلبا و طالبات کو سخت محنت کرنا ہوگی۔ آج مقابلے کا دور ہے۔ مسلسل محنت میں ہی کامیابی ہے۔ انہوں نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباو طالبات کو مبارکباد دی اور کہا کہ جو بچے پوزیشن حاصل نہ کر سکے آئندہ سال مزید محنت کر کے پوزیشن لے سکتے ہیں۔مقررین نے ارم سکول اینڈ کولج میں تعلیمی نظام ، عالیشان بلڈنگ اور جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی پر ادارے کی سربراہ مسز ارم وسیم کو مبارکباد پیش کی اور علاقہ میں انکی فروغ تعلیم کیلئے خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ ..
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کاچینی بحریہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، علاقائی میری ٹائم سکیورٹی ..
جی ڈی (پی)، انجینئرنگ، ایئر ڈیفنس کورس ، اے اینڈ ایس ڈی، لاگ اور کمبیٹ سپورٹ کورسز کی گریجویشن تقریب، ..
ایس پی پوٹھوہار کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری ،شہریوں کے مسائل سنے
اسلام آباد،صدر ڈویژن پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کا ریجنل پاسپورٹ آفس راولپنڈی کا دورہ،سائلین کیلئے سکرین اور پنکھا لگانے ..
ہماری زندگی کا مشن عوام کی خدمت ہے،ایم این اے محمد حنیف عباسی
بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کو پروٹیکٹر کی تمام سہولیات آسانی کے ساتھ بہم پہنچانا ہماری ترجیح ..
نقل کے تدارک کیلئے بوٹی مافیا کے خلاف سخت حکمتِ عملی اپنائے ہوئے ہیں ، چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے، ایس این جی پی ایل اور ہائرایجوکیشن کی کامیابی
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ ، کے آر ایل نے سٹیٹ بینک کو 173 رنز سے شکست دیدی
راولپنڈی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال ایئرپورٹ کا دورہ ،مسافروں کو د ی جانیوالی سہولتوں کا جائزہ لیا
-
سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس سماعت کیلئے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
-
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (اے) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
طیبہ تشدد کیس، سابق جج راجا خرم، ان کی اہلیہ کی سزاں کیخلاف نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
محکمہ زراعت کا کپاس کی ریکارڈ پیداوارحاصل کر نے کےلئے کاشتکاروں کو تمام ممکن سہولیات کی فراہمی کا اعلان
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
-
سرگودھا ،ایک ہی خاندان کے سات افراد کے قتل میں 50 سالہ تاجر نے اپنی دونوں بیویوں کو بچوں سمیت موت کے گھاٹ اتار کر خودکشی کر لی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے اضافہ
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال