نواز شریف کی کرم ایجنسی کے انتخابی جلسے میں دھماکے کی مذمت

پیر 6 مئی 2013 19:57

لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6مئی۔2013ء) مسلم لیگ ن کے سربراہ محمد نواز شریف نے کرم ایجنسی کے انتخابی جلسے میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور سے جاری بیان میں میاں نواز شریف نے کہا کہ انسانی جانوں کے ضیاع پر انہیں دکھ ہوا ہے، انہوں نے زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ صرف جمہوریت کے ذریعے کیا جا سکتاہے، عوام خوفزدہ ہونے کی بجائے ہر صورت میں انتخابات میں حق رائے دہی استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں