کہوٹہ، مزدوری کی رقم مانگنے پر دو بھائیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونیوالا غریب مزدور زخموں کی تاب نہ لاکرجاں بحق

منگل 14 اکتوبر 2014 16:17

کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) مزدوری کی رقم مانگنے پر دو بھائیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا غریب مزدور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ،نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق شیخ محمد آزاد ولد شیخ لال ساکن ٹنگی تحصیل کہوٹہ نے گذشتہ روز تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ میں شدید زخمی حالت میں پولیس تھانہ کہوٹہ کے سب انسپکٹر راشد کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ میں رنگ سازی کا کام کرتا ہوں محمد وزیر کے گھر کام کیا۔

(جاری ہے)

جس کی مزدور تین ہزار روپے بنتی ہے انہوں نے نہ دی گزشتہ ایک ماہ سے وہ ٹال مٹول کر رہے ہیں گزشتہ دنوں میں نے محمد وزیر سے پیسے مانگے تو انکاری پر میری ان سے تلخ کلامی ہو گئی آج مورخہ جب میں گھر جا رہا تھا تو محمد وزیر کے دو بیٹے فیضان اور عاصم نے اپنے الگ الگ پستول سے فائر کیے جو مجھے لگے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد دے کر مریض کو راولپنڈی ہولی فیملی کیلئے ریفر کر دیا تھا جہاں اس کے جسم سے آپریشن کے ذریعہ گولیاں نکالی مگر شیخ محمد آزاد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا اس کی نمازے جنازہ ٹنگی ان کے آبائی قبرستان میں ادا کی گئی نمازے جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں