کہوٹہ، نڑھ پنج میں آدم خور چیتے نے 5 سالہ بچی کو ہلاک کردیا، اہل علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا

بدھ 15 اکتوبر 2014 16:07

کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 اکتوبر۔2014ء) کہوٹہ کے علاقہ نڑھ پنج پیر میں خونخوار آدم خور جنگلی چیتے نے 5سالہ بچی کو چیر پھاڑ کر ہلاک کر دیا۔ بچی کے والدین غم سے نڈھال اہل علاقہ میں شدید خوف و ہراس ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یونین کونسل نڑھ کی ڈھوک پہوان پنج پیر کے رہائشی عمران ستی والد صابر ستی کی اہلیہ گھر کے قریب باندھی ہوئی بکری کو دیکھنے کیلئے گئی تو ان کے پیچھے5سالہ معصوم بچی جو سکول سے واپس آئی تھی وہ بھی آئی ماں تھوڑی آگے چلی گئی بکری کو دیکھنے کیلئے اور بچی اپنے گھر کے پاس مکئی کی فصل کے قریب کھڑی ہو گئی ماں جب واپس آئی تو اس نے بچی کو غائب پایا بہت ڈھونڈا قریبی مساجد میں اعلان کرایا رات بھر ڈھونڈتے رہے مگر نہ ملی آج صبح ان کو بچی کا سر اور کچھ نہ مکمل جسم ملا جیسے دیکھ کر پتہ چلتا تھا کہ اس کو کسی آدم خور جانور نے کھایا ہے یاد رہے ایک دن قبل اہل علاقہ نے پنج پیر کے مقام پر چیتا گومتے ہوئے دیکھا تھا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں