قرآن پاک پر عمل کر کے ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے‘پیرسید زبیر احمد شاہ

بدھ 22 اکتوبر 2014 13:12

کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء) پیر سید زبیر احمد شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن پاک اللہ پاک کی صفات میں سے ایک صفت ہے اللہ پاک اس کا خالق نہیں ہے نہ یہ اللہ کی مخلوق ہے جس طرح اللہ پاک ہمیشہ سے ہیں اسی طرح قرآن پاک بھی ہمیشہ سے ہے قرآن پاک پر عمل کر کے ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ان خیالات کا اظہار مناظرے اسلام ممتاز عالم دین امیر اہل سنت جماعت تحصیل کہوٹہ پیر سید زبیر احمد شاہ نے مسلم لیگی کارکن راشد مبارک عباسی کے والد مرحوم گل مبارک عباسی کی ایصال ثواب کے سلسلے منعقد محفل قل سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی ٹو ، حافظ غلام حسین قادری ، علامہ غلام مرتضی صابری، راجہ ثقلین آف ممیام امیدوار برائے وائس چیرمین یو سی سکوٹ، راجہ بابو اقبال ٓاف ممیام ،انجمن پٹواریاں تحصیل کہوٹہ کے نائب صدر پٹواری راجہ عبرت اقبال ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر رانا جاوید اختر ، پٹواری ملک امام بخش ، ڈپٹی ای او عبدالقیوم عباسی ، ماسٹر ظہور عباسی صدر مسلم لیگ ن یو سی پنجاڑ، جنرل سیکٹری گلستان ستی ، راجہ ذوالفقار ستی، عبدالغفار عباسی،حاجی اقبال عباسی سمیت کیثر تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی پیر سید زبیر احمد شاہ نے کہا کہ دنیا سے چلے جانے والے مرحومین کی روحیں دعا کی منتظر ہوتی ہیں ان کو کسی چیز کی ضرورت نہیں ہوتی ضرورت ہوتی ہے تو صرف اور صرف ایصال ثواب کی اس لیے ہمیں چاہیے کہ اپنے مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کیلئے زیادہ سے زیادہ دعا کیا کریں اور اللہ کی راہ میں ان کے نام پر صدقہ اور خیرات کیا کریں آخر میں مرحوم گل مبارک عباسی کی بخشش کیلئے خصوصی دعا کی گئی ملک پاکستان اور عالم اسلام کیلئے بھی دعا کی گئی -

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں