حکمران ضلع حویلی کی عوام کے حقوق کا استحصال بند کریں‘محمد حسین مصطفائی

جموں کشمیر انجمن طلباء اسلام ضلع حویلی کے طلباء حقوق کی جنگ جاری رکھتے ہوئے مسائل کے حل کے لئے اپنا مثبت اور جاندار کردار ادا کرتی رہے گی

اتوار 2 نومبر 2014 13:16

حویلی کہوٹہ(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 نومبر 2014 ) حکمران ضلع حویلی کی عوام کے حقوق کا استحصال بند کریں۔سوچی سمجھی سازش کے تحت ضلع حویلی کو پسماندہ رکھا گیا ہے۔سرکاری اداروں میں سٹاف کی کمی،سکولز ،کالجز اور دیگر تعلیمی اداروں کی عمارتیں نہ ہونے سے ہزاروں طلباء و طالبات کا مستقبل تاریک ہوتا جا رہا ہے۔طلباء مسائل کے حل کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار مرکزی جنرل سیکرٹری جموں کشمیر انجمن طلباء اسلام محمد حسنین مصطفائی،سابق ناظم کشمیر عاصم علی میر، چیئرمین مدارس کونسل نثار حیدر بخاری و دیگر نے میں انجمن طلباء اسلام حویلی کے زمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا ضلع حویلی آزاد کشمیر کے خوبصورت ترین اضلاع میں سے ہونے کے باوجود پسماندگی کا شکار ہے،ہسپتالوں میں سٹاف کی کمی،تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی کی وجہ سے ضلع حویلی تعلیم اور صحت دو بنیادی ضروریات سے محروم ہے ۔

(جاری ہے)

جسکی بڑی وجہ حکمرانوں کی عدم توجہ ہے۔حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں جبکہ عوام غربت، مہنگائی،پسماندگی ،جیسے بے شمار مسائل میں پھنسی ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا جموں کشمیر انجمن طلباء اسلام ضلع حویلی کے طلباء حقوق کی جنگ جاری رکھتے ہوئے مسائل کے حل کے لئے اپنا مثبت اور جاندار کردار ادا کرتی رہے گی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں