فارورڈ کہوٹہ ‘انڈین آرمی کی فائرنگ سے 70سے زیادہ کنبہ جات مال مویشی کے ساتھ نقل مکانی پر مجبور

منگل 18 اگست 2015 13:29

فارورڈ کہوٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء )انڈین آرمی کی فائرنگ سے 70سے زیادہ کنبہ جات مال مویشی کے ساتھ نقل مکانی پر مجبور ،کروڑوں روپے مالیت کے مکانات اور مویشی ہلاک ،میجر جنرل پاک آرمی کا ہیلی کیپٹر کے ذریعے اگلے مورچوں کا دورہ‘ پاک آرمی کے جوانوں سے ملاقاتیں ۔بھارتی آرمی کو منہ توڑ جواب دینگے ۔بار کونسل ضلع حویلی فارورڈ کہوٹہ کی انڈین آرمی کی بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت عالمی ادارے انڈین آرمی کی بلا اشتعال فائرنگ کا نوٹس لے‘ قرارداد منظور ۔

ہندوستانی فوج کی نیزہ پیر سیکٹر اور کیلر خورشیدآباد کے کوپراسیکٹر میں فائرنگ جاری لوگوں نے پوری رات جاگ کر گزاری ۔کنٹرول لائن کے قریب 70سے زیادہ کنبہ جات کو محفوظ مقامات پرمنتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میجر جنرل اور دیگر سینئر فوجی آفیسران کا اگلے مورچوں کا دورہ فوجی جوانوں سے ملاقاتیں ۔بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیں گے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات انڈین آرمی نے نیزہ پیر ،کیلر خورشیدآباد سیکٹر میں شدیدفائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا جس کی وجہ سے لوگوں میں سخت خوف وہراس پایا گیا اور کنٹرول لائن کے لوگوں نے جاگ کر رات گزاری ۔

تاہم پاک آرمی کی جوابی کارروائی سے انڈین توپیں صبح ہوتے ہی خاموش ہو گئیں ۔اس سے قبل پاک آرمی نے مرگی ،سنکھڑا ،کوپرا ،بڑا ناڑ ،کالو ڈھیری ،تنگڑا ،بہاراوالی ،تنگ والی ،سوکڑ ،کلیاں وغیرہ علاقوں سے 70سے زیادہ کنبہ جات کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ۔گزشتہ دنوں کی فائرنگ سے 2خواتین شہید 10مکانات تباہ اور درجنوں مکانات کو نقصان پہنچا 8بھینسیں ،10گائے ،6بیل اور 30سے زیادہ بھیڑبکریاں ہلاک ہو چکی ہیں جس سے کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے ۔یہ بات کنٹرول روم اور ضلعی انتظامیہ کے ذرائع سے معلوم ہوئی ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں