کچی بستی کے مکیں نے نشے کی خاطر پیسے نہ ملنے پر گھر کو ہی آگ لگا دی

جمعرات 23 جنوری 2020 14:52

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) چک لالہ قائداعظم اسکول سے ملحقہ کچی بستی کے مکیں نے نشے کی خاطر پیسے نہ ملنے پر گھر کو ہی آگ لگا دی ۔

(جاری ہے)

اطلاع پر ریسکیو 1122 فائر بریگیڈ کی بروقت کاروائی کرتے ہوئے دس منٹ میں آگ پر قابو پا لیا ۔ رسکیو ذرائع نے بتایاکہ 65 سالہ یونس کے بیٹے نے پیسوں کے انکار پر آگ لگائی ۔ بعد ازاں اہلخانہ نے موقف تبدیل کر لیا اور کہاکہ زیادہ نقصان نہیں ہوا،آگ شارٹ سرکٹ سے لگی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں