تمام یہود و ہنود ایک پلیٹ فارم پر اگٹھے ہیں افسوس مسلمان آپس میں بکھرے ہوئے ہیں‘راجہ محمد مظفر

ہفتہ 9 اگست 2014 17:04

کہوٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اگست 2014ء)راجہ محمد ظفر آف مٹور نے کہا کہ فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر اسرائیل کی بے دریغ بمباری اور بے گناہ مسلمانوں کو ہلاک کرنا امت مسلمہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ تمام یہود و ہنود ایک پلیٹ فارم پر اگٹھے ہیں افسوس مسلمان آپس میں بکھرے ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ اور اسلامی ممالک کی تنظیم فل فور نوٹس لیکر اسرائیل کے خلاف کاروائی عمل میں لائے اور بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام بند کیا جائے۔

ان خیالات کااظہار ممتاز سماجی شخصیت مسلم لیگ ن یو سی مٹور کے صدر”فخر مٹور“راجہ محمد ظفر آف مٹور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسرائیل بے لگام گھوڑے کی طرح نہتے فلسطینی مسلمانوں پر بمباری کر رہا ہے۔ جس کی وجہ سے چھوٹے چھوٹے معصوم بچے بھی ہلاک ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اگر یہی معاملہ کسی یہودی ملک کے ساتھ پیش آتا تو امریکہ سمیت تمام بڑے بڑے نام نہاد ٹھیکیدار ملک اٹھ کھڑے ہوتے۔

مگر افسوس فلسطین کے معاملے پر انہوں نے آنکھوں پر پٹی اور منہ پر تالے لگائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کیلئے بھی لمحہ فکریہ ہے۔ کہ یہ یہود و نصارا جب چاہیں جو چاہیں کسی بھی مسلمان ملک پر کاروائی شروع کر دیتے ہیں اور اسلامی ملک بجائے ان کے خلاف کاروائی کرنے کے ان کا ساتھ دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہود و نصاریٰ ایک پلیٹ فارم پر اگٹھے ہیں مگر تمام مسلمان آپس میں بکھرے ہوئے ہیں۔ اور موجودہ مسائل کی سب سے بڑی وجہ بھی یہی ہے تمام مسلمان ممالک کو چاہیے کہ ایک اسلامی جھنڈے تلے جمع ہو کر ایک پلیٹ فارم پر اگٹھے ہوں تاکہ ان دشمن ممالک کے خلاف کاروائی کی جا سکے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں