ایک ہی خاندان کے 4افراد کے جنازے ایک وقت اٹھنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا، ہر آنکھ اشکبار

ہفتہ 16 اگست 2014 18:26

کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست۔2014ء) یونین کونسل نڑھ کے گاوں پیالیاں میں جائیداد کے تنازعے پر قتل ہونیوالے4افراد کو آہوں سسکیوں کیساتھ سپردے خاک کر دیا ایک ہی خاندان کے 4افراد کے جنازے ایک ہی وقت میں اٹھنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشک بار تھی نمازے جنازہ میں امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی ٹو راجہ صغیر احمد ، سابق ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے پچاس غلام مرتضی ستی، سابق سٹی ناظم کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ، راجہ عقیل ستی ایڈوکیٹ امیدوار برائے چیرمین یونین کونسل نڑھ، ٹھیکیدار اشفاق عباسی امیدوار برائے وائس چیرمین یونین کونسل نڑھ ، راجہ افتخار ستی سابق امیدوار برائے ناظم یونین کونسل نڑھ، سابق کونسلر سردار طاہر آف جیوڑہ، سیاسی و سماجی شخصیت سردار ساہیں عابد آف جیوڑہ، راجہ شوکت ستی آف سون امیدوار برائے کونسلر یونین کونسل نڑھ، راجہ خورشید ستی جنرل سیکٹرئری PTIتحصیل کہوٹہ ، بزرگ مسلم لیگی راہنما حاجی مشتاق عباسی امیدوار برائے ممبر وارڈ نمبر8، پریس کلب کہوٹہ نوجوان صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی علاوہ ازیں تھانہ کہوٹہ میں مدعی زبیر حسین ولد فقیر محمد قوم ستی ساکن نڑھ کی درخواست پر آٹھ ملزمان ملازم حسین ، واجد حسین، ماجد حسین، صابر، لطیف، جمیل، عابد اور عبدالرحمن کے خلاف زیر دفعہ 302/324/148/149/109کے تحت مقدمہ درج کر لیا اور گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں