راولپنڈی سے کہوٹہ سڑک کا کام سست روی کا شکارہوگیا، مسافر ذلیل و خوار ہونے لگے

منگل 30 دسمبر 2014 17:38

کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء)راولپنڈی سے کہوٹہ سڑک کا جاری کام سست روی کا شکارہوگیا، مسافر ذلیل و خوار ہونے لگے، کئی کئی گھنٹے لمبی قطاریں لگی رہنے لگیں۔ مسافر ،ملازمین اور سکول کے بچے لیٹ ہونے لگے۔ تفصیلات کے مطابق سہالہ سے آڑی سیداں سڑک کا جاری کام انتہائی سست روی کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

آڑی سیداں سے آگے چک کے مقام پر صبح سویرے ڈیوٹیوں پر جانے والے سرکاری ملازمین ، بیرون ملک جانے والے مسافر، پنڈی کچہری میں جانے والے سائلین، سکولوں میں جانے والے بچے لیٹ ہونے لگے۔ جبکہ کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے متعدد مریض ذلیل و خوار ہونے لگے۔ عوامی حلقوں نے وفاقی حکومت سے فل فور نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں