کہوٹہ،ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق،دومسافرزخمی

جمعہ 20 مارچ 2015 20:38

کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء )ٹریفک حادثہ میں کہوٹہ کے نواحی گاؤں بنڈھیا کی رہائشی عورت جاں بحق جبکہ دو مسافر زخمی ہو گئے۔ حادثہ کہوٹہ سے چند کلو میٹرکے فاصلہ پر چوک پنڈوری پر پیش آیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے گاؤں بنڈھیا کی رہائشی خاتون فضیلت بی بی ہمراہ اپنی پوتی میوش لہراست اور ڈرائیور ریاست کیری ڈبہ نمبری RIS3120 پر کلر سے کہوٹہ آرہی تھی کہ چوک پنڈوری کے مقام پر ایکس ایل آئی کار نے اچانک ٹکر دے ماری جس سے فضیلت بی بی ہلاک ہو گئی جبکہ کیری ڈبہ کا ڈرائیور لہراسب ، 15سالہ لڑکی میوش اور 40سالہ لہراسب تینوں مسافر شدید زخمی ہو گئے۔ جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں