سفید موتیے کا فری آئی کیمپ 14نومبر کو راولپنڈی میں ہو گا،ماہر امراض چشم کی ٹیم مریضوں کا مفت معائنہ کرئیگی ،فری لیبارٹری ٹیسٹ و فری لینس فراہم کیے جائیں گے

ہفتہ 11 نومبر 2017 21:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2017ء)سفید موتیے کا فری آئی کیمپ 14نومبر کو راولپنڈی میں منعقد ہو گا ،اس موقع پر ماہر امراض چشم کی ٹیم مریضوں کا مفت معائنہ کرے گی ،فری لیبارٹری ٹیسٹ و فری لینس فراہم کیے جائیں گے ،سفید موتیے کے فری آئی کیمپ کا انعقاد مزمل بلقیس فری ڈسپنسری کے زیر اہتمام کیاجائے گا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو چیف آرگنائزر حافظ علی زمان نے بتایاکہ آئی کیمپ اقبال مارکیٹ قائد اعظم کالونی لین نمبر 03راولپنڈی میں منعقد کیاجائے گا ،چیف آرگنائزر نے مزید بتایاکہ خصوصی کیمپ کے موقع پر نادار ،غریب و مستحق مریضوں کا سفید موتیے کا مفت آپریشن کیاجائے گا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی جائیں گی ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں