ایفیڈرین کوٹہ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 20 نومبر تک ملتوی کردی گئی

پیر 13 نومبر 2017 21:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) ایفیڈرین کوٹہ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 20 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے حنیف عباسی ان کے بھائی باسط عباسی سمیت 8 ملزمان انسدادِ منشیات کی عدالت میں پیش ہوئے تاہم انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج راجہ پرویز اختر کورس پر جانے کے باعث سماعت ملتوی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں