عوام کو صحت کی معیا ری ،فو ری سہو لیا ت کی فرا ہمی یقینی بنا نے کیلئے نئے انڈ یکیٹرز بنا ئیں جا ئیں ،ند یم اسلم چو ہد ری

محکمہ صحت کو در پیش مسا ئل چا ہے وہ ہیو من ر یسو ر س سے متعلقہ ہو ں یا سپر و ژن یا لا جسٹک کے ،تما م کی نشا ند ہی کر کے جلد از جلد حل کیا جائے، کمشنر راولپنڈی کی ہدایت

جمعہ 19 جنوری 2018 18:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) کمشنر را ولپنڈی ند یم اسلم چو ہد ری نے محکمہ صحت کو ہد ایت کی ہے کہ عوام کو صحت کی معیا ری اور فو ری سہو لیا ت کی فرا ہمی یقینی بنا نے کے لئے نئے انڈ یکیٹرز بنا ئیں جا ئیں نیز محکمہ صحت کو در پیش مسا ئل چا ہے وہ ہیو من ر یسو ر س سے متعلقہ ہو ں یا سپر و ژن یا لا جسٹک مسا ئل، ان تما م کی نشا ند ہی کر کے جلد از جلد حل کرے تا کہ عو ام النا س کو طبی سہولیا ت کے حصو ل میں د شو اری پیش نہ آئے۔

انہو ں نے کہا کہ عو ام کو سرکاری سطح پر علا ج معا لجہ کی جد ید سہو لتوں کی فراہمی کے لئے نہ صرف ہسپتالوں کا بجٹ کئی گنا بڑھا دیا گیا ہے بلکہ انکے انفرا سٹر کچر میں بہتر ی کے لئے ہیلتھ کو نسل بھی قا ئم کی گئی ہے۔ اس کے علا وہ اعلیٰ کو ا لٹی کی ملٹی نیشنل ادویا ت کی دستیا بی کے سا تھ ساتھ ہیپا ٹا ئٹس کلینک کا قیام اورٹی بی و ہیپا ٹا ئٹس ادویات کی بذریعہ کور ئیر گھرگھر فرا ہمی بھی شا مل ہیں، اب ضر ورت اس امرکی ہے کہ حکو مت کی جا نب سے اٹھا ئے گئے ان انقلا بی اقدامات کو عملی طو رپر نا فذ کر نے میںمحکمہ صحت کا عملہ اپنا بھر پو ر کردارادا کر ے۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے کمشنر آ فس را ولپنڈی میں ڈو یژن بھر میں دی جا نے وا لی طبی سہو لیا ت کے سلسلے میں منعقدہ جائز ہ اجلاس کے شر کا ء سے خطا ب کے دوران کیا۔اجلاس میںایڈ یشنل کمشنر طا رق سلا م مر وت ، ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر (جنرل ) ملیحہ جمال ، ایڈیشنل ڈ پٹی کمشنر فنا نس اینڈ پلا ننگ را ئو عا طف ر ضا، اے سی (جی ) عتیق الر حمان ،چیف ایگز یکٹوآفیسرہیلتھ اتھا ر ٹی سہیل محمد چو ہد ری، ڈسٹرکٹ آ فیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبد الجبا ر ،ڈ سٹر کٹ کو ا ڈ ینیٹر ڈا کٹر عظمیٰ حیا ت ،ڈ پٹی ڈ سٹر کٹ ہیلتھ آ فیسرز، آلا ئیڈ ڈیپارٹمنٹس کے نما ئندگا ن اور دیگرمتعلقہ سر کا ری افسران کی بڑ ی تعداد نے شرکت کی۔

شر کا ء اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے کمشنر را ولپنڈی نے مز ید کہا کہ شہروں میں سہو لیا ت کی فرا ہمی کے علا وہ دیہی عو ام کی صحت کو اولین تر جیح د یتے ہو ئے وزیر اعلیٰ پنجا ب نے د یہی علا قو ں میں خصو صی اقدا مات اٹھا ئے ہیں جن میں د یہی علا قو ں کے لئی24 گھنٹے ایمبو لینس سر وس کا آ غاز ، خواتین اور بچو ں کے لئے حفا ظتی ٹیکہ جا ت اور نیو ٹر یشن پر و گر ام شا مل ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ فر ی ایمبولینس سرو س کو بھی ما نیٹر کیا جا ئے تا کہ اس کے ذ ر یعے ما ں اور بچے کی صحت کو یقینی بنا نے کے لئے لو گ اسے اپنی سہو لت کے لئے زیا دہ سے زیادہ استعمال کر یں۔ند یم اسلم چوہد ری نے کہا کہ ٹیچنگ ہسپتالوں کی طرح دیہی مر ا کز صحت کو جدید سہو لتوں سے آرا ستہ کیا جا رہا ہے تا کہ دیہی عو ام کو ان کے اپنے علا قے میں معیا ری اور فو ری علاج کی سہو لت میسر آ سکے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں