غوثیہ نعت کونسل کے زیر اہتمام سالانہ مقابلہ ء حسن نعت (آج) شروع ہو گا

ہفتہ 20 جولائی 2019 14:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) غوثیہ نعت کونسل کے زیر اہتمام آٹھواں سالانہ مقابلہ ء حسن نعت (آج) اتوار سے شروع ہو گا۔ غوثیہ نعت کونسل کے چیئرمین محمد مقصود علی قادری کا کہنا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں مقابلے منعقد ہوںگے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق اتوار کو پہلا مقابلہ جامع مسجد محمدیہ غوثیہ نورانیہ مورگاہ، دوسرا مقابلہ26 جولائی جامع مسجد غوثیہ المعروف پٹھانوالی ڈھیری حسن آباد، تیسرا مقابلہ 28 جولائی جامع مسجد یونس محلہ اسلام نگر نیو شکریال، چوتھا مقابلہ2 اگست جامع مسجد شیر ربانی جموکالونی نیوسبزہ زار، پانچواں مقابلہ 4 اگست جامع مسجد چوہدریاں رتہ امرال میں منعقد ہوںگے جبکہ فائنل کانسیپٹ فائونڈیشن سکول ڈھوک چوہدریاں نزد عزیزآباد جنازہ گاہ راولپنڈی میں ہو گا۔

انہوں نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کوحمد ونعت کے مقابلوں میں لائیں تاکہ بچوں میں حمدونعت کا شعور پیدا ہو اور ان کے دل میںحب ِ رسول ﷺ کی شمع روشن ہو ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں