الائید ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا

منگل 15 اکتوبر 2019 15:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) گرینڈ ہیلتھ الائنس (جی ایچ ای)کی کال پر تین سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز نے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز (ایم ٹی آئی) ریفارم ایکٹ کے خلاف ہڑتال کی ۔

(جاری ہے)

ہڑتال کے باعث الائیڈ ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں مریضوں کو مشکلات کا سامن کرنا پڑا۔ ایمرجنسی وارڈز میں مریضوں کے بے تحاشہ رش کی وجہ سے متعدد شدید بیمار بچوں کو نجی ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑا۔ وائی ڈی اے کے صدر ڈاکٹر رانا محمد عظیم نے اے پی پی کو بتایا کہ وہ اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں