ایکسائز راولپنڈی کا نادہندہ گاڑیوں کے خلاف آپریشن ،17گاڑیاں بند،200 کے کاغذات ضبط

جمعرات 14 نومبر 2019 17:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء)ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی چوہدری محمد سہیل ارشد کی ہدایات پر نادہندہ گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا ،17گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند جبکہ 200 سے زائد گاڑیوں کے کاغذات ضبط کر لیی گئے ۔اے پی پی کو موصول دستاویزات کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی چوہدری محمد سہیل ارشد کی ہدایات پر جنرل ہولڈ اپ کے لیے موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹی۔

I ملک امجد علی اعوان اور موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹی۔II سہیل صابرکی زیر نگرانی 4 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جنھوں نے اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر سہیل شہزاد کی نگرانی میں ضلع بھر میں نادہندہ گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر جنرل ہولڈ اپ کا انعقاد کیا ۔

(جاری ہے)

ان ٹیموں نے ٹوکن ٹیکس نادہندگی و واجبات کی عدم ادائیگی پر17گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کر دیں جبکہ مجموعی طور پر212گاڑیوں کی رجسٹریشن بکس و دیگر کاغذات ضبط کر لیے گئے ۔

ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی چوہدری محمد سہیل ارشد نے کہاکہ ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کی رعائتی مدت کے خاتمے کے بعد ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف جنرل ہولڈ اپ کا سلسلہ جاری ہے ۔انہوں نے کہاکہ جنرل ہولڈ اپ کا انعقاد آئندہ بھی جاری رہے گا اور ٹوکن ٹیکس نادہندگان سے جرمانے کے ساتھ ٹیکس وصولی کی جائے گی ۔دوسری جانب ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف بھی گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے ۔

اس ضمن میں دو لاکھ روپے سے زائد واجبات کے نادہندگان کی فہرستیں مرتب کر لی گئی ہیں تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جاسکے ۔ذرائع نے قومی خبر رساں ادارے کو بتایاکہ فہرستوں کے مطابق پراپرٹی ٹیکس کے نادہندگان کو نوٹسز کا اجراء بھی کر دیا گیا ہے تاہم اس کے باوجود اپنے واجبات کی ادائیگی میں ناکام رہنے والے نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے نادہندگان کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں