شہر بھر کے مختلف مکامات پر نئے پودوں کی تنصیب کے لئے گڑھے کھودنے کا کام مکمل

بدھ 22 جنوری 2020 00:00

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی سید شفقت رضا نے کہا کہ شہر بھر کے مختلف مکامات پر نئے پودوں کی تنصیب کے لئے گڑھے کھودنے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، پی ایچ اے راولپنڈی شہر بھر میں مختلف اقسام کے پھلدار، پھولدار اورسایہ دار پودے لگائے جائیں گے، گزشتہ روز پی ایچ اے ہیڈ آفس لیاقت باغ میں شجر کاری مہم کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شجرکاری انسانی اور حیوانی زندگی کی بقا کے لئے ناگزیر ہے، شجرکاری مہم میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی شامل کیا جائے گا تا کہ عوام میں شجرکاری مہم سے متعلق اگاہی فراہم کی جاسکے، ڈی جی پی ایچ اے نے میٹنگ میں تمام فرینڈز آف پی ایچ اے کا شجرکاری مہم میں پی ایچ اے راولپنڈی کے ساتھ تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں