۷صارفین میں آگاہی مہم ، اتوار بازار میں تشہیر ، شہری اپنے حقوق کے لیے کنزیومر کورٹ سے رجوع کریں، عدنان کریم

اتوار 23 فروری 2020 21:21

} راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2020ء) صارفین میں آگاہی مہم ، اتوار بازار میں تشہیر ، شہری اپنے حقوق کے لیے کنزیومر کورٹ سے رجوع کریں عدنان کریم اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل راولپنڈی عدنان کریم نے عملہ کے ہمراہ حیدری چوک اتوار بازار کا دورہ کیا اور وہاں پر فروخت کردہ اشیاء کے معیار کے ساتھ ساتھ شہریوں میں انکے بطور صارف حقوق کی آگاہی کے پمفلٹس بھی تقسیم کیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے سٹال ہولڈرز کو وارننگ بھی دی کہ اگر انہوں نے دوبارہ یہ قدم اٹھایا تو انکے سٹال کینسل کر دیے جائیں گے اور انہیں اتھارٹی کنزیومر کونسل کی طرف سے بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں