اٹھارہ سال سے زائد عمر کے افراد ویکسی نیشن کے بغیر اندرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک فضائی سفر کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کے دیا

ہفتہ 24 جولائی 2021 21:53

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) این سی او سی کی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک فضائی سفر کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کے دیا جس کے مطابق اٹھارہ سال سے زائد عمر کے افراد ویکسی نیشن کے بغیر اندرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

سی اے اے کے مطابق پابندی کا اطلاق یکم اگست سے اندرون ملک پروازوں پر ہوگا، بیرون ملک سفر کرنے والے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، ایسے مریض پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے جنہیں ویکسی نیشن کے ری ایکشن کی وجہ سے ڈاکٹرز سے منع کیا ہو۔ سی اے اے کے مطابق غیرملکی شہری بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، ایسے پاکستانی جن کے پاس بیرون ملک ویکسی نیشن کی دستاویزات موجود ہوں،انہیں بھی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں