ایس پی ہیڈکوارٹرز کی کھلی کچہری،شہریوں کے مسائل سن کر حل کے احکامات جاری کئے

مارک کردہ درخواستوں پر قانونی کارروائی کو یقینی بنایاجائے، شہریوں کے مسائل کے بروقت حل کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے،طارق محبوب

ہفتہ 21 مئی 2022 23:43

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2022ء) ایس پی ہیڈ کوارٹرز نے سی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقادکیا،ایس پی ہیڈ کوارٹرزطارق محبوب نے شہریوں کے مسائل سنے اوران کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس پی ہیڈ کوارٹرزطارق محبوب نے سی پی اوآفس راولپنڈی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے انہیں احکامات جاری کیے،ایس پی ہیڈ کوارٹرزطارق محبوب نے کہا ہے کہ مارک کردہ درخواستوں پر قانونی کاروائی کو یقینی بنایاجائے، شہریوں کے مسائل کے بروقت حل کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں